نئی دہلی: 29 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) اقلیتوں کی اہم سیاسی جماعت آل انڈیامائناریٹی فرنٹ نے اپنی پارٹی کی توسیع کرنے اورمہم کومہمیزلگانے کے لیے کوششیں تیزکردی ہیں۔چنانچہ اس ضمن میں پارٹی نے ریاست پنجاب اورچنڈی گڑھ میں پارٹی صدرکی کمان مسٹروجے کمارکپورکوسونپی ہے۔تفصیلات کے مطابق آل انڈیامائناریٹی فرنٹ (اے آئی ایم ایف)نے ریاست پنجاب اورچنڈی گڑھ میں پارٹی کی قیادت کے لیے کل مسٹروجے کمارکپورکوریاست کے صدرکے عہدے پرمقررکیا۔ایک تقرری نامے میں مسٹر ایس ایم آصف، قومی صدرآل انڈیامائناریٹی فرنٹ نے کہاہے کہ فوری طور پر پارٹی کی ریاست پنجاب اورچنڈی گڑھ یونٹ کے سربراہ کے طور پران کی تقرری کومنظوری دی گئی ہے۔تقرری نامے میں مزیدلکھاگیاہے کہ ان کو تین ماہ کے اندراندرریاست، اضلاع، بلاکس اوروارڈمیں کمیٹیوں کو منظم کرنے، پارٹی کو مضبوط بنانے اورامیدواروں کی فتح کو یقینی بنانے کی ذمے داری تفویض کی گئی ہے اوران سے توقع کی جاتی ہے کہ آنے والے انتخابات میں بھرپورتوانائیوں کا استعمال کریں گے۔انہوں نے مزیدکہاہے صدرکا عہدہ،ایک اہم اعزازہے اور یہ امید کی جاتی ہے کہ آپ، سنگ میل اورہدف تک پہونچنے اورپارٹی کوبلندی تک پہونچانے کویقینی بنانے کی بھرپورکوشش کریں گے۔پارٹی کے چہرے کے طورپرمسٹرکپورکی نامزدگی دلت اورہندو ریاست میں ایک سوشل انجینئرنگ کے فارمولے کابہترین استعمال کرتے ہوئے ووٹروں کوآمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔